کمٹہ:29؍فروری(ایس اؤ نیوز)کمٹہ تعلقہ کی معروف شخصیت، میونسپالٹی ممبر اور کانگریس کے مقامی لیڈر اے بی ملا (72) کا جمعرات کو بعد مغرب نماز انتقال ہوا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
سیکڑوں سوگواروں کے ساتھ جمعہ کی صبح 30-10بجے ہونلی کی جامع مسجد میں نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین عمل میں آئی۔بعدنمازجمعہ مسجد میں ہی تعزیت نشست کا انعقاد کیاگیا تھا۔ خیال رہے کہ مرحوم اے بی ملاہونلی جماعت المسلمین کے سابق صدراورنارتھ کینرا مسلم یونائیٹیڈ فورم کے بانی ممبر رہتے ہوئے ملی و سماجی خدمات میں متحرک تھے۔ مرحوم کے انتقال پر مسلم و غیر مسلم سمیت سبھی کمٹہ کے باشندوں نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔